پاکستان  میں موبائل فونز کی درآمدات میں 19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

 پاکستان  میں موبائل فونز کی درآمدات میں 19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد ، پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر246ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر304ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھاستمبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر103ملین ڈالرخرچ ہوئے جواگست کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی کمی ہوئی ہے پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر374ملی ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 399ملین ڈالرتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *