پاکستان مرکزی مسلم لیگ تاجربرادری کے حق میں کھڑی ہے، رہنما محمد سرور چوہدری

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ تاجربرادری کے حق میں کھڑی ہے، رہنما محمد سرور چوہدری

لاہور  (عامر سہیل سے ) مرکزی مسلم لیگ شعبہ صنعت و تجارت کے چئیرمین محمد سرور چوہدری نے لاہور چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات 2024-2025 میں پیاف گروپ کی جیت پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے

انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں پیاف پائنیز گروپ کے امیدواران کی جیت کا سورج طلوع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی ہےجب تک تاجر برادری کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جائیں گے کاروبارِ زندگی اپنے معمول پر نہیں آئے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تاجروں کے مسائل حل کرنا ضروری ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ پیاف پائینیز گروپ کے امیدواران کی جیت کے لیے پُرعزم ہے