بنگلہ دیش میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال، 400 سے زائد ٹرینیں رُک گئیں
On Strike placard sits in garbage pail post strike. Narrow depth with soft background. Shot in sun setting light.
ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال، 400 سے زائد ٹرینیں ر±ک گئیں،تفصیلات کے مطابق ریلوے ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹرین سروس ملک بھر میں منگل سے بند ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیش میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 400 مسافر ٹرینیں اور 30 سے زائد مال بردار ٹرینوں کے آپریشنز متاثر ہیں۔ ریلوے ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ جب تک پینشن اور اوور ٹائم کی ادائیگی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ریلوے یونین کے مطابق حکام کو پیر تک مطالبات کی منظوری کا وقت دیا ہے۔
ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 400 مسافر ٹرینیں اور 30 سے زائد مال بردار ٹرینوں کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ٹرین کے ذریعے یومیہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔