مزدوروں کے بینک اکاؤنٹس کھلوا کر تنخواہیں اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے محکمہ لیبر کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ صوبائی حکومت کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر محنت فضل شکور، سیکرٹری لیبر کو ہدایت جاری کی ہے کہ صنعتوں اور اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے وزیراعلی کے اہم اقدامات کیئے جائیں، محنت کشوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انڈسٹری مالکان کے ساتھ مل بیٹھ کر محنت کشوں کے تمام حقوق کے تحفظ کے لئے جامع پالیسی بنائی جائے
کارخانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، محنت کشوں کے شکایات کے ازالے اور زیادتیوں کی روک تھام کے سلسلے میں انہیں اپیل کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے، صنعتوں میں مقامی مزدوروں کے لئے کوٹہ مقرر کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اینٹ کی بھٹیوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے ساتھ زیادتیوں کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے ہم ان محنت کشوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گےاینٹ بھٹوں کی رجسٹریشن کرکے وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ڈیجیٹائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے