بلوچستان کے مزدور محکمہ لیبر کے تیارمکانات سے تاحال محروم

 بلوچستان کے مزدور محکمہ لیبر کے تیارمکانات سے تاحال محروم

کوئٹہ : محکمہ لیبر اینڈ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت تیار ہونے والے فلیٹس کو تاحال مزدوروں کے حوالے نہیں کیا جاسکا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردی بیان کے مطابق 5 سال سے مزدوروں سے درخواستوں کی مد میں کروڑوں روپے بنک میں جمع رکھ کر اب تک قرعہ اندازی نہیں کی جارہی ہے

لیبر کالونی نواں کلی میں تقریباً203اور لیبر کالونی سریاب میں199نئے فلیٹس /مکانات تعمیر کیے گئے ہیں جن کے لیے کوئلہ مائنز لیبر ،حب ماربل ، سرینا لیبر ہوٹل کے تقریباً1300 مزدوروں نے پانچ سال قبل درخواستیں جمع کروائیں تھی

فلیٹس تیار ہونے پر فوری طور پر شفاف غیر جانبدرانہ انداز میں قرعہ اندازی کرکے مزدوروں کو مکانات حوالے کیے جائیں تا کہ مزدروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے