پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کر گیا
کراچی ( جنید خان سے ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 86 ہزار 275 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی 100انڈیکس میں 611 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس 86 ہزار 275 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس 753.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 85663.97 پوائنٹس پر بند ہوا جو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی بلندترین سطح ہے