سندھ کے سیکرٹری محنت افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے

 سندھ کے سیکرٹری محنت افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے

 کراچی ، سیکرٹری محنت سندھ اپنے ہی دستخطوں سے افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے لگے ہیں سیکرٹری محنت سندھ محمد رفیق قریشی نے وسیم راجہ کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کرنے کے بجائے سیسی میں تعینات کرنے کا آرڈر جاری کر دیا

ایس اینڈ جی ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے 26 جولائی 2024 کو گڈاپ ٹاؤن، لوکل کونسل سروس کے ملازم وسیم راجہ کو محمکہ محنت میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کا لیٹر جاری کیا

 سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی طور پر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ او پی ایس  پر بھی تعینات ہے جو کہ  سندھ ہائیکورٹ کے پٹیشن نمبر 1202 میں واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے

کمشنر سیسی نے 4 ستمبر کو وسیم راجہ کو سیسی لانڈھی اسپتال میں ایڈمنسٹریشن آفیسر تعینات کیا 18 ستمبر کو آرڈر نمبر 363/24 کے ذریعہ وسیم راجہ کو گریڈ 19 کی پوسٹ پر بطور ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا ہے جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ  او پی ایس پر بھی تعیناتی کے زمرہ میں آتی ہے