انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا دورہ گڈانی
گڈانی ، سلمان انصاری سے
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن پراجیکٹ منیجر جان ایلنسو ٹیم کے ہمراہ پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کی دعوت پر گڈانی کے دورے پر پہنچ گئے

آئی ایم او کی ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی اورفائر فائٹئنگ کے حوالے سے کئے گئے تربیتی سیشن کی ملٹی میڈیا بریفنگ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایس اوہیز اور گرین یارڈ کی بنیادی ضروریات کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر پلاننگ اینڈ منیجمنٹ کی ہیزرڈوس ویسٹ کی ایکسپرٹ سوسن ونگ ،کنٹری ڈائریکٹر ٹولسٹن، آئی ایم او پاکستان کے نمائندہ کیپٹن اطہر شفیق ، انجا بینیڈکٹ میرٹویٹ، فیلڈ، گڈرون جانسنز، تاکیشی ناروس، کیسپر ایڈمنڈ، گریگ گرین کے علاوہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کی نمائندہ رابعہ رزاق اور دیگر انکے ہمراہ تھے

آئی ایم او کی ٹیم نے ہانک کانگ کنونشن فار دی شپ اینڈ انوائر منٹلی ساؤنڈ ری سائیکلنگ آف بحری جہاز نفاذ کے تحت محفوظ طریقے سے جہاز کی کٹائی کے عمل پر اظہار اطمینان کیا ،میری ٹائم آرگنائزیشن کے پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ پاکستان کی گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری میں گرین یارڈ کی صلاحیت موجود ہے
شپ بریکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان آصف خان نے آئ ایم او ٹیم کو سائٹ وزٹ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری میں ناکارہ بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ مقامی معیشت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،ری رولنگ ملز کیلئے بڑی مقدار میں اسٹیل اور دیگر مواد تیار کرتی ہے جسے ری سائیکل کیا جاتا ہے شپ بریکنگ میں کام کرنے والے لیبرز کو یومیہ اجرت زیادہ ملتی ہے ،پاکستان میں گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری سے خام مال حاصل کرنیوالی ری رولنگ ملز اورالاِئیڈ انڈسٹریز سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، حکومت کیلئےٹیکس ریونیو جنریشن کے علاوہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے گڈانی شپ بریکنگ ری سائیکلنگ انًڈسٹری رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ے۔

دورے کے اختتام پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے ٹیم لیڈررفیق سلام اورشپ بریکرز عارف ڈار رضوان دیوان آصف خان شرجیل نے آئی ایم اوپراجیکٹ منیجر اور دیگر مہمانوں بی ڈی اے وانوائرمنٹ محکمے کے باصلاحیت افسران کو تحائف پیش کئے