روس کی مدد سے نئی اسٹیل مل کراچی میں بنانے کا منصوبہ تیار
کراچی( جنید خان سے ) وفاقی حکومت نے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے ، وفاقی حکومت روس کے تعاون سے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل بنائے گی ، نئی اسٹیل مل کے لیئے 700 ایکڑ اراضی بھی مختص کردی گئی ہے
روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت الیکسی گروزدیو نے دورہ پاکستا کے دوران وزیر صنعت، پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ہے
ملاقات کے دوران وفاقی حکومت نے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے ، وفاقی حکومت روس کے تعاون سے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل بنائے گی ، نئی اسٹیل مل کے لیئے 700 ایکڑ اراضی بھی مختص کردی گئی ہے روس اورپاکستان اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے
حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ اراضی نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے مختص کردی ہے ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کی حکومت روس کے تعاون سے نئی اسٹیل مل قائم کرنا چاہتی ہے، روسی نائب وزیر صنعت و پیداوار نے اپنی حکومت میں اعلیٰ سطح پر نئی اسٹیل مل کی تجویز پیش کرنے پر اتفاق کیا