جرمنی نے مزدروں کو لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کا آغاز کر دیا

 جرمنی نے مزدروں کو لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کا آغاز کر دیا

برلن ، جرمن کابینہ نے دیگر ممالک کے مزدروں کو ملک کی لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کا آغاز کر دیا چانسلر اولاف شولس کی کابینہ نے بدھ کے روز ایسے 30 اقدامات کو منظوری دی، جو لیبر اور وزارت خارجہ کی طرف سے پیش کی گئی،

یہ اقدامات جرمنی کی لیبر مارکیٹ میں خلا کو پُر کرنے کے لیے ہنر مند کارکنوں کو راغب کرنے کی کوشش میں دیگر مملک سے آنے والے افراد کی امیگریشن کو فروغ دینے کے لیے مرتب کیے گئے ہیں کاروباری ماہرین، حکام اور ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ہنر مند کارکنوں کی کمی جرمن اختراعات اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک خطرہ ہے

جرمن وزیر محنت ہیوبرٹس ہیل نے کہا ہے کہ جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا حکومت کی ہدفی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جرمنی کو مزید معاشی حرکیات کی ضرورت ہے اور اس کے لیے اہل ہنرمند مزدوروں کی بھی ضرورت ہے جرمنی اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے طویل عرصے سے بیرون ملک کا رخ کرتا رہا ہے ہیل نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا “بھارت میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے، جہاں ہر ماہ ایک ملین نئے لوگ لیبر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں